بانی کے قانونی دستاویزات پر دستخط کا معاملہ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مراسلہ بھیج دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )بانی پی ٹی آئی کے قانونی دستاویزات پر دستخط کا معاملہ طول پکڑ گیااوروکیل خالد یوسف چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو قانونی مراسلہ بھیج دیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقِ رسائی برائے انصاف میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیلوں کیلئے وکالت ناموں پر دستخط ناگزیر ہیں، قانونی دستاویزات پر دستخط کیلئے دو مرتبہ اڈیالہ جیل آئے لیکن دستخط نہیں کرائے گئے،جیل انتظامیہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، جیل حکام کی عدم دلچسپی آئین، قانون اور جیل رولز کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت ختم ہو رہی ہے،بانی پی ٹی آئی تک رسائی اور وکالت ناموں پر دستخط کیلئے پر آئی جی جیل خانہ جات کی توجہ بھی چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں مفت شہری بس سروس کا ابتدائی پلان تیار
وکیل خالد یوسف چودھری کے مطابق ایس پی پولیس صدر سرکل راولپنڈی کو بھی معاملے کی سنگینی سے آگاہ کر دیا ہے،24گھنٹوں کے اندر پاور آف اٹارنی دستخط کروائے جائیں، قانونی دستاویز دستخط نہیں کرائے گئے تو قانونی چارہ جوئی کرینگے۔