پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے گی:مریم نواز کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

Apr 08, 2026 | 11:57:AM
پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے گی:مریم نواز کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایران اور امریکا ممکنہ جنگ بندی کی کوششوں پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی اور علاقائی سطح پر سفارتی توازن کا شاندار مظاہرہ کیا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں سے دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی، پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں جب بھی اس کشیدگی کا ذکر ہوگا، پاکستان کا نام نمایاں طور پر لکھا جائے گا، دنیا کو جنگ سے بچانے میں پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے گی اور یہ ایک تاریخی لمحہ بن چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا ایک بڑا اعزاز ہے، پاکستان نے عالمی سیاست میں غیر معمولی سفارتی حکمت عملی سے سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام کو فوری منتقل کیا جائے گا:شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پاکستان امن معاہدوں کیلئے مذاکرات میں کامیابی حاصل کرے گا اور دنیا کے قدیم تہذیبی ورثے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔