عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام کو فوری منتقل کیا جائے گا:شہباز شریف

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی الحمداللہ پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام کو فوری منتقل کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں مزید اقدامات پر مشاورت ہو گی:وزیرِ اعظم

Apr 08, 2026 | 11:18:AM
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام کو فوری منتقل کیا جائے گا:شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ۔

انجینئر امیر مقام نے حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خطے میں امن کی کوششوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کے قومی کفایت شعاری و بچت کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مشکل حالات میں وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کا تاریخی پیکیج دیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صوبہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں رن آؤٹ تنازع پر امپائر قتل

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی الحمداللہ پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج بہت بڑا تاریخ ساز دن ہے، ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام کو فوری منتقل کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں مزید اقدامات پر مشاورت ہو گی۔

واضح رہے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی ہو گئی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔