آپریشن غضب للحق میں پاکستان کےہاتھوں افغان طالبان رجیم کی بدترین پسپائی

Apr 08, 2026 | 09:18:AM
آپریشن غضب للحق میں پاکستان کےہاتھوں افغان طالبان رجیم کی بدترین پسپائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستانی سیکیورٹی فورسزنےسرحدپارحملوں کابھرپورجواب دیتےہوئےافغان طالبان کےناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا،افغان میڈیانےبھی پاکستان کےہاتھوں بزدل افغان طالبان رجیم کی شرمناک ہزیمت کی تصدیق کردی۔

افغان میڈیاافغانستان انٹرنیشنل کےمطابق پاکستانی سکیورٹی فورسزکیساتھ حالیہ جھڑپوں کےبعدافغان طالبان صوبےنورستان اورکنڑمیں سرحدی چوکیاں چھوڑکرفرارہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان سرحدی چوکیوں سےپسپائی کےبعدمساجدمیں ناصرف چھپ گئے بلکہ عام شہریوں کےروپ میں علاقوں سےفراربھی ہوگئے ۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ افغان طالبان سکیورٹی کی فراہمی میں مکمل طورپرناکام اوراپنی عبرتناک شکست چھپانےکیلئےغلط معلومات پھیلارہےہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی قبول ،ایرانی سپریم لیڈر کا حملے روکنے کا  حکم

افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان رجیم کی غفلت نےعوام کوفاقہ کشی پرمجبورکیا،مقامی آبادی نےمددکیلئےپاکستانی سیکیورٹی فورسزسےرجوع کرنےکاعندیہ دیدیا  

ماہرین کےمطابق نے کہا کہ طالبان رجیم کیخلاف حالیہ کارروائیاں اس بات کاثبوت ہیں کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسزکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دینےکی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستان نےدہشتگردوں کےٹھکانوں کونشانہ بنا کریہ واضح پیغام دےدیاکہ اب دہشتگردوں کی سرپرستی برداشت نہیں کی جائیگی۔