پیر محل ،ٹریکٹر ٹرالی کی سکول وین کو ٹکر،4طلباء جاں بحق،10 زخمی

Apr 08, 2024 | 09:20:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر نقوی)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں ٹریکٹر ٹرالی کی اسکول طلبا کے کیری ڈبہ کو ٹکر، حادثے میں4 طالب علم جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔
خوفناک حادثہ پیرمحل میں موٹر وے پل کے قریب پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ کو پیش آنیوالے حادثہ میں  تین بچے موقع پرجاں بحق ہوگئے  جبکہ متعددزخمی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد  کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سکول وین ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرانے سے پیش آیا۔

جاں بحق ہونیوالےبچے چک 341 گ ب کے رہائشی تھے،مرنیوالوں میں چار سالہ حسنہ،چار سالہ محمد معیز اور سات سالہ محمد احمد شامل ہیں۔بارہ سالہ بچہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گیا،جاں بحق بچہ محمد احمد ولد رمضان ننگلاں کا رہائشی ہے۔

ضرورپڑھیں:ٹوبہ ٹیک سنگھ ماریہ قتل کیس:مقتولہ کا دوسرا بھائی ، بھابھی گرفتار

سکول وین بچوں کو شورکوٹ روڈ سے پیر محل لے کر آرہی تھی،تین زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،سکول وین میں چودہ طلبا سوار تھے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق آٹھ طلبا کو پیر محل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کیری ڈبہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،سپیڈ زیادہ ہونے کے باعث تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہوکر اینٹوں سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گیا،9 طلباء کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔