موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Apr 08, 2023 | 09:42:AM
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا ۔تا ہم سندھ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور ہلکی بارشے کا امکان ہے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا ۔تا ہم سندھ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، کشمیر اور  گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا  کے  بیشتر اضلاع میں موسم  خشک   رہنے کا امکان ہے ۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں  موسم خشک رہے گا  جبکہ بلوچستان کے میدانی  اور ساحلی  علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  تکرم،پاراچنار اور گردونواح میں بعد از دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کا ایک ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع   میں موسم خشک اور  دن کے اوقات گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ  میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے   کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع   میں موسم خشک اور گرم رہے گا   جبکہ سندھ کے کئی علاقوں میں دن کے اوقات میں  تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے