شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کا ایک ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

Apr 08, 2023 | 09:29:AM
بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی نے ان کی سُپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ کے مقبول گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر مختصر رقص کیا جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی۔

گزشتہ شپ ایڈن گارڈنز میں انڈین پریمیئر لیگ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجز بنگلور کے درمیان مقابلہ ہوا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز شاہ رخ خان کی ٹیم ہے جس نے مقابلہ جیتا۔

میچ کے بعد سُپر اسٹار کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے گرم جوشی سے ویرات کوہلی کو گلے لگایا اور پھر دونوں نے ڈانس کیا۔