سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ برآمدگی کا معاملہ ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

Apr 08, 2021 | 18:12:PM
سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ برآمدگی کا معاملہ ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ الیکشن میں کیمرہ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ الیکشن کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے چھ ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کردیا۔
کمیٹی میں وزیر ریلوے اعظم سواتی، رانا مقبول ، سرفراز بگٹی، سکندر  ، طلحہ محمود اور ہدایت اللہ شامل ہیں ، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
یاد رہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل ہال سے خفیہ کیمرے برآمد ہوئے تھے ، مسلم لیگ ن کے مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکھرنے ٹوئٹر پر تصاویر اورویڈیوز شیئر کیں تھیں۔
لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا تھا پولنگ بوتھ میں دو کیمرے لگائے گئے، ایک لیمپ پڑا تھا جس میں بے شمار سوراخ تھے، پولنگ بوتھ کے سائیڈ پر ڈیوائس چپکی ہوئی تھی۔
پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکر کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ اور ان کے عملے پر ہے، مقصد الیکشن چوری کرنا تھا، چوری پکڑی گئی، ذمہ داروں کاتعین کرنا ہے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزیشن پر سینیٹرز کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے واقعے کی تہہ تک جانے اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :90سالہ سابقMNA میاں مٹھو کی 40سالہ خاتون سےدوسری شادی