محمد نواز کی ہیٹ ٹرک، میچ میں 5 وکٹیں

Sep 07, 2025 | 23:41:PM
محمد نواز کی ہیٹ ٹرک، میچ میں 5 وکٹیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی بولر محمد نواز ہیٹ ٹرک سمیت ٹی 20 کرکٹ میں 5 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں محمد نواز نے 2 اوورز میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔محمد نواز ٹی 20میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔

 محمد نواز نے افغانستان کی اننگز کے چھٹے اوور کی آخری 2 گیندوں پر وکٹ حاصل کی اور 8 ویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹ اپنے نام کر لی۔

محمد نواز نے میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔انہوں نے 21 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور ساتھ ہی 5 وکٹ لینے والے پلیئر بن گئے۔
 یہ بھی پڑھیں:شاہینوں کی شاندار بولنگ،افغان ٹیم 66رنز پر آل آؤٹ پاکستان نے سہ ملکی سیریز  اپنے نام کرلی

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: