سیلاب کے باعث پنجاب کے 2925 سرکاری سکولز بند
کیپشن: سکول طلبا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق سیلاب کے باعث پنجاب کے 2 ہزار 925 سرکاری سکولز بند ہیں۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ایک ہزار 151 سرکاری سکولز سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے ۔ 817 سکولزجزوی متاثر جبکہ 45 سکولز مکمل تباہ ہو گئے۔ پنجاب کے 1700 سے زائد سکولز میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے۔
خالد نذیر وٹو نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل سکولز میں بھی تعلیمی سلسلہ رکا ہوا ہے ۔ سیلاب کے باعث لڑکیوں کے ایک ہزار 505، لڑکوں کے ایک ہزار 420 سرکاری سکولز بند ہیں۔
سرکاری سکولز میں زیر تعلیم 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد طلبا متاثر ہوئے۔ گجرات ، ڈی جی خان ، ملتان ڈویژنز کے سکولز کی بڑی تعداد بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرائی نیشنزسیریز فائنل؛ پاکستان نے افغانستان کو ہدف دیدیا