آزاد کشمیر میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، متعدد افراد زخمی

Sep 07, 2023 | 21:51:PM
Azad Kashmir, Road Accident in Kashmir, Bhimbar,24News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھمبرآزادکشمیر میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، بس میں 20 افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھمبر سے سنگڑھ جانے والی مسافر بس گوڑھا بٹیاں کے قریب حادثے کا شکار  ہونے سےمتعدد افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ موڑ کاٹتے وقت ہوا جب ڈرائیور بس پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا۔
پولیس حکامے کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زیادہ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہیں۔ ان دونوں خواتین کی آنکھوں کے قریب شدید چوٹیں آئیں۔