پانڈیا کیساتھ اچھا برتاؤ، بھارتی اداکارہ شاداب خان کی مداح بن گئیں

Sep 07, 2023 | 15:38:PM
 پاکستانی کرکٹر شاداب خان کے اچھے برتاؤ نے بھارتی اداکارہ کو بھی متاثر کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شاداب خان کے اچھے برتاؤ نے بھارتی اداکارہ کو بھی متاثر کردیا۔

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے دوران بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا بیٹنگ کررہے تھے کہ ان کے جوتے کا تسمہ کھل گیا۔ شاداب خان نے اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانڈیا کے جوتے کا تسمہ باندھ دیا۔

شاداب خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل پر بھارتی اداکارہ حنا خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ حنا خان کا سوشل میڈیا پوسٹ پر کہنا تھا کہ رحمدلی میں شرافت ہوتی ہے۔ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ  آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں۔ امیر ہیں یا غریب اور آپ کا کس مذہب سے تعلق ہے۔ آپ کا ملک کون سا ہے یا آپ کون سی زبان بولتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شاہد آفریدی نے جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں سے برتاؤ اصل میں آپ کی حقیقت بتاتا ہے۔ اداکارہ حنا خان نے مداحوں کو رحمدلی اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں سے برتاؤ اصل میں آپ کی حقیقت بتاتا ہے۔ اداکارہ  حنا خان  نے مداحوں کو رحمدلی اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔