شاہد آفریدی نے جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sep 07, 2023 | 12:41:PM
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے تبصرے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے تبصرے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شاہد آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جے شاہ کا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تبصرہ درست نہیں، پاکستان نے گزشتہ 6 برس میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے۔

شاہد آفریدی کمال اعتماد اور پختہ یقین کے ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ  پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا  بڑا فیصلہ،سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا

خیال رہے کہ پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کر رہا ہے، مگر بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تمام میچز پاکستان میں نہیں ہو رہے، اور ہائبرڈ نظام کے تحت ایونٹ کے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔