پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، امریکی محکمۂ خارجہ

Apr 18, 2024 | 09:02:AM
پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، امریکی محکمۂ خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک کودہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہئے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردووں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، انسداددہشت گردی پرپاکستانی رہنماؤں کیساتھ رابطے میں ہیں۔

 گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکا سے متعلق دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ ایران وزیرخارجہ سیکسی امریکی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہورہی، ہم میزبان ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

اس دوران میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا،انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایرانی وزیر خارجہ آپ کو زیادہ جگہوں پر نظر آئیں گے تاہم ایران وزیر خارجہ کی نقل و حرکت پر سخت پابندیوں کی توقع کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان افراد میں جگر کا مرض پھیلنے کی اہم وجوہات
صحافی نے سوال کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی عمارت کے اندر سے مشرقی دریا پر سیلفی لے سکتے ہیں،جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال آپ کو ایرانی وزیر خارجہ امپائر سٹیٹ بلڈنگ پر سیلفی لیتے نظر آئیں گے۔