پرینیتی چوپڑا کی شادی کا کارڈ،سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 07, 2023 | 12:54:PM
بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کی شادی کی تقریب 23 ستمبر کو ہوگی جبکہ اب بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر بتا رہا ہے کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کی تقریبات کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔

اسی سلسلے میں ایک کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو کہ ریسیپشن کا کارڈ ہے، یعنی یہ کارڈ راگھو کے خاندان کی طرف کا ہے جس کے مطابق شادی کا  ریسیپشن 30 ستمبر کو ہوگا اور اس کا وینیو چندیگڑھ کا فائیو اسٹار ہوٹل 'تاج' ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

بھارتی میڈیا کے مطابق کارڈ کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ سچ میں جوڑے کا کارڈ ہے یا یہ مداحوں کی جانب سے وائرل کیا گیا جعلی کارڈ ہے البتہ بھارتی میڈیا نے کارڈ پر درج تاریخ کی ضرور تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور  راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کا ریٹ پھر گر گیا،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آ گئی

تقریب میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے کافی چرچے ہوئے، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی بڑے ہیرے والی انگوٹھی کو کافی سراہا گیا۔