بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف, آئی ایم ایف راضی ہو گیا

Sep 07, 2023 | 10:32:AM
بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف, آئی ایم ایف راضی ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی، آئی ایم ایف بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف دینے پر راضی ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق  ایف بی آر کی کارکرگی سے مطمئن ہو کر آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کے ریلیف کی منظوری دیدی،بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے ایف بی آر کا اہم کردار رہا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2 ماہ میں 20 ارب روپے کا زیادہ ٹیکس جمع کیا جبکہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ، نگران وزیر خزانہ، اور نگران وزیر توانائی محمد علی کی ان تھک محنت بھی اس میں شامل رہی۔

بجلی کے 200 یونٹس تک والے صارفین کیلئے 3 سے 4 روپے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے، 200 یونٹس تک صارفین کیلئے ادائیگیاں مؤخر کرنے میں بھی ریلیف دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑا ردوبدل،موٹرسائیکل اور گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ بجلی کے 400 یونٹس والے صارفین کیلئے ریلیف نہیں ہوگا،وفاقی کابینہ مؤخر ادائیگیوں اور ریلیف کیلئے حتمی منظوری دے گی۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف صرف اگست کے بلوں کے لیے ہوگا،  ریلیف سے بجلی کے 200 یونٹس تک کے 64 فیصد صارفین کو فائدہ ہوگا، مؤخر ادائیگیوں کے لئے 10 فی صد جرمانہ بھی عائد نہیں ہوگا۔