شرح سود میں کمی سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف کے جائزے سے مشروط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی کو سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف کے جائزے سے مشروط کردیا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پرمہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ایسی ہی سخت مانیٹری پالیسی سے آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی تاہم شرحِ سود میں کمی کا فیصلہ سیلابی نقصانات کے تخمینے اور آئی ایم ایف کے جائزے پر منحصر ہوگا۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین تیاری پکڑ لیں،سنگل وتھری فیز میٹر سے متعلق اہم خبر