بیرون ملک سے پاکستان رقوم بھیجنا اور آسان

Oct 07, 2025 | 10:43:AM
بیرون ملک سے پاکستان رقوم بھیجنا اور آسان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کیا گیا ہے، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی ہو سکے گی۔

سٹین فورڈ یونیورسٹی پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے جس سے غیر قانونی زرِمنتقلی کے ذرائع کا خاتمہ ممکن ہو گا، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے 10 لاکھ ڈالر بھیجے جا سکتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت نے یو بی ایل ، وزارتِ خزانہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ایک معاہدہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کہیں نہیں جارہی، اتحاد چلتا رہے گا: بلال اظہر کیانی

اس منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ڈیجیٹل والٹ فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم براہِ راست پاکستان منتقل کر سکیں گے جس سے ہر ماہ ایک بلین ڈالر قانونی ذرائع سے پاکستان آئیں گے، ڈیجیٹل والٹ کا اجرا پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے ۔

رانا مشہور احمد خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا مثبت تشخص بہتر انداز میں اجاگر کر سکتے ہیں، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہیں، حکومت جلد ہی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نئے پروگرامز متعارف کرائے گی تاکہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل اور معاشی مستقبل میں فعال کردار ادا کر سکیں۔