ایشین Heyball سنوکر: پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی حریفوں کو  دھول چٹا دی 

Oct 07, 2025 | 09:43:AM
ایشین Heyball سنوکر: پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی حریفوں کو  دھول چٹا دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اردن میں جاری ایشین Heyball  سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے عرفان داد سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستانی کیوئسٹ نے ایک دن میں 2  بھارتی کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کیا، عرفان داد نے پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل میں بھارتی کیوئسٹس کو ہرایا۔

پری کوارٹر فائنل میں عرفان داد نے بھارت کے شہباز عادل خان کو 3-7  سے شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ نے بھارت کے شیوم اروڑا کو 6-7  سے زیر کیا۔

سیمی فائنل میں ایک بار پھر عرفان داد کا سامنا بھارتی کیوئسٹ سے ہوگا۔

ایشین  Heyball چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں عرفان داد بھارت کے سندیپ گلاٹی سے مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ "ہے بال" 8 بال پول کے چینی ورژن کا نام ہے، 8 بال اور ہHeyball میں بنیادی فرق ٹیبل کے معیار کا ہے۔

پی بی ایس اے نے ایشن ہے بال چیمپئن شپ کیلئے 2  پلیئرز نامزد کیے تھے۔

برطانیہ میں مقیم عرفان داد کے علاوہ ندیم گِل بھی چیمپئن شپ میں شریک ہوئے،ندیم گِل کو راؤنڈ آف 32 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔