محسن نقوی اور قومی کرکٹرز کی ابرار احمد کی دعوت ولیمہ میں شرکت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شایان علی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپنر ابرار احمد کی دعوت ولیمہ میں معروف کرکٹرز سمیت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔
مسٹری اسپنر ابرار احمد کی ولیمہ تقریب کراچی کے نجی بینکوئیٹ ہال میں منعقد ہوئی، فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا، سمیت دیگر کرکٹرز اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
مہمانوں کی تواضع چار اقسام کے کھانوں سے کی گئی، ڈشز میں فش اینڈ چپس ، چکن تمبورا ، چکن چوبز گریلڈ ، مٹن کنہ پایا اور بیف بریانی شامل تھی۔
میٹھے میں چیری کرنچ اور ڈیلفریو آئس کریم شامل تھی، ابرار احمد نے تقریب میں خود چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی بیٹر نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا