ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی بیٹر نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقی بیٹر تزمین برٹز نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
پیر کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی،اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی جو 48ویں اوور میں 231رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،کیویز کی جانب سے سوفی ڈیوائن نے 9 چوکوں کی مددسے 85رنز کی اننگز کھیلی، بروک ہالیدے نے 45 رنز بنائے،جواب میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے ہدف تزمین برٹز اور سوہنے لوس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 41 ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقی بیٹر تزمین نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، سوہنے لوس 83 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کی تزمین برٹز نے نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا، وہ ویمنز کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والی پلیئر بن گئیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں تزمین برٹز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سال 2025 کی 5 ویں ون ڈے سنچری سکور کی جبکہ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 7ویں سنچری تھی۔
اس سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کی سمرتی مندھانا کے پاس تھا جنہوں نے 2024 اور پھر رواں سال 4 سنچریاں اسکور کیں۔