فیفا 2022ء: لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ

Oct 07, 2022 | 11:14:AM
فیفا 2022ء: لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ
کیپشن: لیونل میسی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں سال قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔

اس بات کی تصدیق اسٹار فٹبالر نے خود اپنے ایک بیان میں کی۔

ارجنٹائن کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 35 سالہ میسی نے کہا کہ ’یقیناً  یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں اس سال اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیے: ویسٹ انڈین کرکٹر کی ٹی 20 میں ڈبل سنچری ، چھکوں کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ میسی نے 2016ء میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔

میسی نے 2005ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا  تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 164میچز کھیلے اور 90 گولز کیے۔