اسلام آباد،شوہر کے ہاتھوں بیوی کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

Nov 07, 2025 | 22:24:PM
اسلام آباد،شوہر کے ہاتھوں بیوی کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقے میں شوہر کے ہاتھوں ہونیوالے بیوی کے مبینہ قتل کےمعاملے میں  پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد مقصود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہےکہ معمولی تلخ کلامی پر بہنوئی نے ہمشیرہ کو قتل کی نیت سے کلہاڑی کے وار کئے۔

ایف آئی ار کے مطابق مدعی مقصود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہن اور بہنوئی ندیم کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا،معمولی تلخ کلامی پر بہنونی نے ہمشیرہ کو قتل کی نیت سے کلہاڑی کے وار کیے،بہن کے کمرے میں پہنچا تو بہنوئی کلہاڑی سے بہن پر وار کر رہا تھا، شور شرابہ کرنے پر بہنوئی ندیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،بہن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،بہن پمز ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی،بہنوئی نے ناحق قتل کر کے سخت زیادتی کی۔پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا ہے۔