500 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر 50 روپے کلو میں فروخت

Nov 07, 2025 | 20:30:PM
500 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر 50 روپے کلو میں فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہوگئی ہے,15 روز قبل کراچی میں 500  روپے کلو بکنے والا ٹماٹرآج 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

کوئٹہ کی فصل ختم ہونے اور سندھ کی فصل شروع ہونے کے درمیان تقریباً ایک ماہ کا وقفہ آیا،اس دوران شہر کی ضرورت ایرانی ٹماٹر سے پوری ہوئی مگر محدود سپلائی کے باعث قیمتیں 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں لیکن اب سندھ کا ٹماٹر آنے لگا ہے۔

سپلائی اس قدر ہے کہ 14 کلو ٹماٹر کی پیٹی آج 600  روپے کی بھی بکی ہے جس میں کسان کا حصہ 100 روپے ہے جو سپلائی بڑھنے کے ساتھ مزید کم ہوجائے گا۔ 

ماہرین کے مطابق اس چکر سے نکلنے کا واحد راستہ ویلیو ایڈیشن ہے،حکومت چاہتی ہے کہ برآمدات بڑھیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اس کے لیے پیداوار سے صارف تک سپلائی چین کی ہر کڑی کو توجہ چاہیے۔

وزیراعظم نے ایک سال قبل اڑان پاکستان کا منصوبہ دیا تھا لیکن سٹیک ہولڈرز اس سپلائی چین کا حصہ کیسے بنے یہ حکمت عملی ابھی آنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ’سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب‘