روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 280.85 روپے سے کم ہوکر 280.82 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے کمی سے 281.85 روپے کا ہوگیاجبکہ یورو 71 پیسے اضافے سے 327.41 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.16 روپے مہنگا ہوکر 372.24 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر 77.44 روپے کا ہوگیا۔ سعودی ریال 75.59 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان