اسلام آباد: مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Nov 07, 2022 | 09:30:AM
اسلام آباد: مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 46 ہوچکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت  میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد اب تک 11 ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 12 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے ساتھ ساتھ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 7 مریض داخل کیے گئے۔

اس کے علاوہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔