شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ؛سکاٹ لینڈ کیخلاف18 گیندو ں پرتیز ترین54 رنز,ویڈیو جاری

Nov 07, 2021 | 20:55:PM
پاکستان، رنزکا پہاڑ، شعیب ملک، دھواں دار بیٹنگ
کیپشن: شعیب ملک کی سکاٹ لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، شعیب ملک نے 18 گیندوں پر54 رنز کی دھواں داربیٹنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، محمد رضوان 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے، فخرزمان بھی زیادہ کریز پر کھڑے رہ سکے وہ صرف8 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ، محمد حفیظ نے بھی شاندار شارٹس کھیلتے ہوئے31 رنزبنائے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی ،شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے باﺅلرز کے چھکے چھڑا دیئے اور صرف18 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔شعیب ملک نے 6 چھکے اور ایک چوکالگایا۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی شکست پر دلبرداشتہ بھارتی ٹیم نے پریکٹس سیشن ملتوی کردیا