افغانستان کی شکست پر دلبرداشتہ بھارتی ٹیم نے پریکٹس سیشن ملتوی کردیا

Nov 07, 2021 | 20:23:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: بھارتی ٹیم پریکٹس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکر بھارت کو بھی ٹورنامنٹ سےباہر کردیا جس کے بعد دلبرداشتہ بھارتی ٹیم نے اپنا پریکٹس  سیشن بھی ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے افغانستان کیخلاف میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر بھارت کا ورلڈ کپ کا سفر تمام ہوا اور دلبرداشتہ بھارتی ٹیم اپناپریکٹس سیشن ہی ملتوی کردیا ۔اس سے قبل بھارت کی نظریں افغانستان کی فتح پر تھیں کیونکہ اگر افغانستان کیویز کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجاتا تو کیویز بغیر ٹرافی گھر لوٹنا پڑتا ۔مگر کیویز نے افغانستان پر فتح حاصل کرکے ہندوستان کے خوابوں پر پانی  پھیر دیا  بھارت  کی ٹیم اب سیمی فائنل کے بجائے ممبئی  یا دہلی ایئر پورٹ کا ٹکٹ کٹوائے  گا۔

یہ بھی پڑھیں:بائے بائے انڈیا۔۔بھارت سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا!!نیوزی لینڈ کی افغانستان کو شکست!