تحریک انصاف کا پشاور میں جلسہ ۔۔پنڈال سج گیا

Nov 07, 2021 | 15:45:PM
پی ٹی آءی،پشاور،پاورشو
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تحریک انصاف کا پشاور میں جلسہ ،دلہ زاک روڈ پر پنڈال سج گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سمیت صوبائی وزرا کا جلسے سے خطاب شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےپاور شو کیلءے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

یا د رہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی تحریک انصاف بھی حرکت میں آئی ہے، اپوزیشن نے جہاں مہنگائی،غربت، بے روزگاری اور دہشت گردی کو اپنا ایجنڈا بنایا ہے وہیں حکومت حالیہ شدید مہنگائی کے اعداد وشمار سے مزین بیانیے کے ذریعے دفاع کرنے کی کوشش میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:4سالہ بچےکے 2دل دیکھ کر ڈاکٹر وں کو بھی جھٹکا لگ گیا