شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل۔۔قاتل نے حیرت انگیز وجہ بیان کر دی

Nov 07, 2021 | 13:23:PM
شوہر،بیوی،قتل،کراچی
کیپشن: شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )کراچی کے علاقہ حسین آباد میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے بیوی صبیحہ بی بی کو  قتل کردیا،  ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

 ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے۔ کاروبار تباہ ہوگیا جب کہ مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا، حالات سے تنگ آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھگوان افغانستان جیت جائے،آج کے میچ سے متعلق بھارتیوں کی پو جا پاٹ،جنتر منتر،دلچسپ میمزوائرل