بھگوان افغانستان جیت جائے،آج کے میچ سے متعلق بھارتیوں کی پو جا پاٹ،جنتر منتر،دلچسپ میمزوائرل

Nov 07, 2021 | 12:36:PM
بھارتی،اقعانستان،میچ،پو جا پا ٹ
کیپشن: بھارتیوں کی پو جا پا ٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہری اپنی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کی ہار اور افغانستان کی جیت کی خاطر جنتر منتر اور پو جا پا ٹ کررہے ہیں اورسوشل میڈیا پر دلچسپ میمز بناکر افغانستان کو سپورٹ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج کے میچ سے متعلق بھارتی عوام نے پوجا پاٹ شروع کردی ہے اور ٹویٹ پر میمز بنا کر افغانستان کی کامیابی کے لئے دعائیں کررہے ہیں.سنسنی خیز افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بھارتی افغانی ٹیم کی فتح کے لئے سوشل میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں اور طرح طرح کی میمز بنا رہے ہیں۔

یا درہے کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابو ظہبی میں اہم میچ آج کھیلا جائے گا۔ بھارت ٹیم کی سیمی فائنل کی دوڑ کے لئے اس میچ کا نتیجہ اہم ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں بھارت نمیبیا کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان اور نیوزی لینڈ کے برابر آجائے گا اور یوں رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کا حد سے زیا دہ شوق نوجوان کی موت کی وجہ بن گیا