ٹارگٹ کلنگ کی اتنی وارداتیں کیں کہ خود بھی یاد نہیں، ٹارگٹ کلرگڈو

Nov 07, 2021 | 11:08:AM
کتنے قتل کئے اب تو یاد بھی نہیں
کیپشن: ٹارگٹ کلنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے جوہر آباد کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر افروز عالم عرف گڈو ناکام کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے سیاسی جماعت کی ایماء پر مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں انجام دیں جن کی تعداد اس کو خود بھی یاد نہیں ہے۔

ملزم 1998ء سے اب تک درجنوں دفعہ جیل جا چکا ہے، افروز عالم کو ATC کورٹ سے 21 سال کی سزا بھی ہوئی تھی۔ افروز عالم اورنگی ٹاؤن میں ایکٹیو رکن تھا اور افسر زیدی کے ساتھ منسلک تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    و یکسی نیشن سے متعلق امریکی عدالت کا اہم فیصلہ۔۔۔۔