و یکسی نیشن سے متعلق امریکی عدالت کا اہم فیصلہ۔۔۔۔

Nov 07, 2021 | 10:47:AM
امریکی عدالت نے ویکسینیشن بارے امہ فیصلہ کر دیا
کیپشن: ویکسینیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے ویکسی نیشن سے متعلق اہم فیصلہ کر دیا،بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیو آرلینز کے فیڈرل اپیلز کورٹ نے یہ اسٹے گروپ آف بزنسز، مذہبی گروہوں اور مختلف ریاستوں کی جانب سے دائر درخواست پر دیا ہے،عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں آئینی مسائل ہیں مزید کارروائی تک اس پر عمل معطل رہے گا۔

حکومت سے اس معاملے پر پیر تک مؤقف طلب کر لیا گیا ہے، حکومتی اقدام کے خلاف درخواست دائر کرنے والوں میں 5 ری پبلکن اکثریتی ریاستیں شامل تھیں جن میں ٹیکساس، لیوزی اینا، جنوبی کیرولائنا، یوٹاہ اور مسی سپی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ 100 سے زائد ملازمین کی حامل کمپنیوں پر پابندی لگانا چاہتی ہے کہ وہ کورونا ویکسین لازمی طور پر لگوائیں تاکہ ملک میں لاکھوں افراد ویکسین لگوا سکیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    مشیر خزانہ نے خبردار کر دیا۔پٹرولیم لیوی کچھ تو بڑھانا پڑے گی