تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں پیپر لیک ہونے کے معاملہ پر کنٹرولر امتحانات تبدیل

May 07, 2026 | 22:51:PM
تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں پیپر لیک ہونے کے معاملہ پر کنٹرولر امتحانات تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانگیراشرف) تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں پیپر لیک ہونے کے معاملہ پر کنٹرولر امتحانات کو تبدیل کرکےچارج واپس لے لیا گیا،پروفیسر رانا عتیق الرحمن کو کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ کا چارج سونپ دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفر علی سے کنٹرولر امتحانات کا چارج واپس لے لیا گیا، کنٹرولر امتحانات کی سیٹ پر مستقل آفیسر کی تعیناتی تک چارج رانا عتیق الرحمن کے پاس رہے گا،6مئی کو سیکنڈ ٹائم کا پیپر آوٹ ہونے پر ملتوی کیا گیا تھا،کمشنر و چیئرپرسن بورڈ نے پیپر آوٹ ہونے پر کنٹرولر امتحانات کو تبدیل کردیا۔

 کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفر علی جنہیں تبدیل کیا گیا۔

 پروفیسر رانا عتیق الرحمن  نئے تعینات ہونے والے کنٹرولر امتحانات۔

دوسری جانب 6مئی کا سیکنڈ ٹائم کا پیپر لیک ہونے کی وجہ سے ملتوی ہونے والے کمپیوٹر سائنس،بیالوجی اور الحدیث کے پیپر اب 11 مئی کو ہوں گے۔