تقرر و تبادلے،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کو تفویض اضافی چارج میں مزید 3 ماہ کی توسیع 

May 07, 2026 | 22:32:PM
تقرر و تبادلے،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کو تفویض اضافی چارج میں مزید 3 ماہ کی توسیع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کو تفویض سیکریٹری ریونیو ڈویژن کے چارج میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جو کہ رواں ماہ 8 مئی سے شمار ہو گی۔

 علاوہ ازیں اسپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن نشیتہ مریم محسن کا تبادلہ کر کے انہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک مقرر کیا گیا ہے، تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ہے، دریں اثناء، ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) ایس آئی ایف سی ڈویژن جمیل احمد قریشی کو تفویض کردہ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے اضافی چارج میں مزید 2 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 6 اپریل سے شمار ہو گی۔

 مزید برآں، ڈی جی (انوائرمنٹ) سی ڈی اے عبداللہ خرم نیازی کو ممبر، انوائرمنٹ کا قائم مقام چارج تفویض کیا گیا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ہیڈ آفس اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر تعینات وجے کمار رنگوانی کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق میر چاکر خان رند یونیورسٹی، سبی، (بلوچستان حکومت) کے ڈپٹی رجسٹرار اقبال احمد کا تبادلہ کر کے انہیں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد میں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، مزید برآں، وزیر آفس (پبلک) میں ڈیپوٹیشن پر تعینات انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کے عمر لیاقت کی خدمات ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ وزارت اطلاعات و نشریات اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کتنے روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان؟ موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: