ہائی کورٹ نے  190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران اور بشریٰ بی بی کے وکیلوں کو آخری مہلت دے دی

May 07, 2026 | 17:54:PM
ہائی کورٹ نے  190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران اور بشریٰ بی بی کے وکیلوں کو آخری مہلت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے ریمارکس دیئے ، "ہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آخری موقع دے رہے ہیں۔ "  

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ختم کرنے کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے طویل انتظار کے بعد حال ہی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس پر احتساب عدالت کے عمران خان کو 14 سال قید  اور بشریٰ بی بی کو  سات سال قید کی سزاؤں کے  فیصلہ کے خلاف ان کی اپیلوں کی سماعت شروع کی ہے۔ اب سماعت شروع ہوئی تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیلوں نے اپنے دلائل پیش کرنے کے لئے دوبارہ وقت مہلت مانگ لی۔ 

آج سماعت میں نیب  کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد اور رافع مقصود عدالت کے روبرو  پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرعدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت کی ہدایت پر کیس ملتوی کرنے کی متفرق درخواست پڑھی گئی، جس کی مخالف کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا بار بار ملاقاتیں کرنے کی بات کی جاتی ہے۔ ملاقات میں کیا بات ہوئی یہ بھی میڈیا میں آنا چاہیئے، جس پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کیس یہاں چلانا ہے یا میڈیا میں چلانا ہے،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے، " چلیں اس بہانےآج شعیب شاہین کی آوازبھی سنی ہے۔ "

یہ بھی پڑھیں: مفاہمت طے پا گئی, آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان 

عدالت نے اپیلوں پر دلائل  پیش کرنے کے لیے عمران خان اور بشریٰ کے وکیلوں کو آخری مرتبہ مہلت دیتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

 چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے ریمارکس دیئے ہم کیس کی حساسیت مدنظررکھتے ہوئے التواء کی درخواست کو منظورکر رہے ہیں۔ امید ہے آئندہ سماعت پر کیس کی کارروائی آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  حزب اللہ کی رضوان فورس کا اہم کمانڈر احمد علی بلوت اسرائیلی حملے میں شہید