اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ
پاکستان کی چیئرمین شپ علاقائی تعاون، روابط اور کثیرالجہتی سفارتکاری کے فروغ کے عزم کی عکاس ہوگی،وزیرخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 2027 کی میزبانی کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔
پاکستان کی 2026-27 کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاریوں پرہونےوالے اہم اجلاس میں وزیرخارجہ ونائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو جامع منصوبہ بندی اور مؤثر رابطہ کاری کی ہدایت کر دی۔
اسحاق ڈارنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایس سی او فریم ورک اور آئندہ چیئرمین شپ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،انہوں نے ایس سی او سربراہی اجلاس 2027 کی کامیاب میزبانی کیلئے بروقت اقدامات اور اعلیٰ معیار کی تیاریوں پر زوردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی چیئرمین شپ علاقائی تعاون، روابط اور کثیرالجہتی سفارتکاری کے فروغ کے عزم کی عکاس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے،معرکہ حق میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہونےوالے اس اجلاس میں طارق باجوہ، طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ا سلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بین الوزارتی رابطہ کاری اور لاجسٹک تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔