بھارتی کوچ گوتم گھمبیر پر سنگین الزامات عائد

May 07, 2026 | 15:30:PM
بھارتی کوچ گوتم گھمبیر پر سنگین الزامات عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق بھارتی کرکٹر اتل واسن نے بھارتی ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا رویہ سخت اور جارحانہ ہے جبکہ ٹیم کے چند کھلاڑی ان کے اندازِ قیادت سے خوش نہیں۔

 اتل واسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گوتم گمبھیر شروع سے ہی سخت مزاج اور اپنی بات منوانے والے انسان رہے ہیں، وہ اختلاف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے اور مخالفین کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ٹیم کے چند کھلاڑی کوچ کے رویے سے ناخوش ہیں تاہم اُنہوں نے کسی کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا۔

اتل واسن نے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان ماضی کے تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی جارحانہ طبیعت اکثر ٹکراؤ کا سبب بنتی رہی ہے۔

سابق کرکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ٹیم مسلسل کامیاب رہے تو کوچ کے سخت فیصلوں پر سوال نہیں اٹھتے لیکن شکست کی صورت میں تنقید بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی