پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔
تقریب دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ طور پر انجام دی اور اس موقع پر تصاویر بھی بنوائی گئیں۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے میرپور میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نشے میں ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کر لی
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کے دوران طلبا کو مفت داخلے کی سہولت دے دی ہے۔
طلبا اپنے ادارے کے کارڈ اور یونیفارم کے ساتھ میچز بغیر ٹکٹ دیکھ سکیں گے۔
اسی طرح کرکٹ اکیڈمیز میں زیر تربیت 15 سال تک کے بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی مفت اجازت دی گئی ہے
جس کا مقصد نوجوانوں میں کھیل کے فروغ کو بڑھانا بتایا جا رہا ہے۔