نشے میں ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کر لی

May 07, 2026 | 12:46:PM
نشے میں ڈرائیونگ، ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے کیس میں غلطی تسلیم کر لی ہے۔

ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے میڈیا کو آسٹریلوی بیٹر کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ڈرنک اور ڈرائیو کو احمقانہ اور لاپروائی تسلیم کر لیا ہے۔

وارنر کے وکیل بوبی ہل نے کیس کی سماعت کے موقع پر سڈنی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس کی ذمے داری قبول کریں گے۔

 وہ جانتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی، یہ لاپروائی تھی اور احمقانہ عمل تھا۔

مزید پڑھیں:کنگز الیون پنجاب کے سابق کرکٹر 36 سال کی عمر میں چل بسے ، یووراج سنگھ کا اظہار افسوس

وکیل نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے گاڑی میں بیٹھنے سے قبل شراب کے 3 گلاس پیے۔

 وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت آئندہ ماہ ہو گی۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے دوران کچھ وقت گزارنے کے لیے سڈنی گئے تھے۔

 سڈنی میں قیام کے دوران شراب پی کر ڈرائیو کرنے پر ان  کو چارج کیا گیا تھا۔