برائلر بھی بلیک میں فروخت ہونے لگا،شہری پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان ابدالی )لاہورمیں برائلر بھی بلیک میں فروخت ہونے لگا ۔
ضلعی حکام کی سرکاری ریٹ لسٹ پر زندہ برائلر فارم ریٹ 355 ہے لیکن فارمرز نےسپلائی 360 روپے فی کلوگرام پر دی ، برائلر سرکاری قیمت پر نہ ملنے کیوجہ سے گوشت بھی سرکاری قیمت پر نہیں مل رہا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سے زائد میٹرز لگوانے والےبجلی صارفین کے بلوں میں اضافہ
برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 555 روپے مقررہے لیکن 560 سے 570 روپے میں فروخت جاری ہے جبکہ زندہ برائلر تھوک ریٹ 369 لیکن پرچون ریٹ 383 روپےمیں بھی دستیاب نہیں ہے۔