حکومت کا شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی جس دوران اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پاسپورٹ کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف اصلاحات زیرِ غور آئیں۔
اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ کے وژن کے مطابق نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور موجودہ پالیسیوں کو ڈیجیٹل نظام کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے پر بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں:200 یونٹس تک بجلی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری، عام صارفین پر بوجھ بڑھنے کا خدشہ