آٹو مارکیٹ میں ہلچل:سوزوکی فرونکس کی شاندار انٹری، جدید فیچرز اور دلکش ڈیزائن توجہ کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوزوکی نے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں اپنی نئی کراس اوور گاڑی فرونکس (Fronx) باضابطہ طور پر متعارف کرا دی، اس جدید ماڈل کو پہلی بار پاکستان آٹو شو میں پیش کیا گیا تھا، جہاں گاڑیوں کے شوقین افراد اور ممکنہ خریداروں کی جانب سے اسے غیر معمولی توجہ حاصل ہوئی۔
آٹو ماہرین کے مطابق پاکستان میں کراس اوور اور ایس یو وی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مختلف آٹو کمپنیاں مسلسل نئے ماڈلز متعارف کرا رہی ہیں، اسی مسابقتی ماحول میں سوزوکی نے بھی اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لیے فرونکس کو مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔
فرونکس کے ویرینٹس اور قیمتیں
سوزوکی فرونکس کو پاکستان میں چار مختلف ویرینٹس میں پیش کیا گیا ہے:
Fronx GL MT (پٹرول) — 59 لاکھ 99 ہزار 999 روپے
Fronx GL AT (پٹرول) — 60 لاکھ 99 ہزار 999 روپے
Fronx GLX 6AT (مونو ٹون، مائلڈ ہائبرڈ) — 62 لاکھ 99 ہزار 999 روپے
Fronx GLX 6AT (ٹو ٹون، مائلڈ ہائبرڈ) — 63 لاکھ 74 ہزار 999 روپے
مارکیٹ میں پوزیشننگ
سوزوکی فرونکس کو بی سیگمنٹ کراس اوور کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جبکہ کمپنی اسے ایک جدید XUV کے طور پر مارکیٹ کر رہی ہے، یہ گاڑی سوزوکی سوِفٹ سے اوپر جبکہ ہنڈا HR-V اور ٹویوٹا کورولا کراس جیسے بڑے کراس اوور ماڈلز سے نیچے کی کیٹیگری میں رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار
پاکستانی مارکیٹ میں فرونکس کا مقابلہ کِیا اسٹونک، ہنڈا HR-V اور جیکو J5 جیسے مقبول کراس اوور ماڈلز سے ہوگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی کامیابی کا دارومدار اس کی قیمت، فیچرز، ایندھن کی بچت اور بعد از فروخت سروسز پر ہوگا۔
فرونکس کی لانچنگ کو سوزوکی کی جانب سے پاکستان کی بدلتی ہوئی آٹو مارکیٹ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں صارفین اب روایتی ہیچ بیک گاڑیوں کے بجائے جدید کراس اوورز اور ایس یو ویز کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔