نیا پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

May 07, 2024 | 18:16:PM
نیا پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے نئی پریشانی ، حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک پاسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12 ہزار 500 روپے مقرر  کی گئی ہے، 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے کی گئی ہے، 72 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18 ہزار 500 روپے جبکہ 10 سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200 روپے کر دی گئی ہے ، 100 صفحات والے پاسپورٹ کی 10 سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان