’’رستم پاکستان ‘‘ کا ٹائٹل گوجرانوالہ کے انور جانی پہلوان کے نام

May 07, 2023 | 22:23:PM
’’رستم پاکستان ‘‘ کا ٹائٹل گوجرانوالہ کے انور جانی پہلوان کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) رستم پاکستان دنگل کا مقابلہ 30 منٹ تک جاری رہنے کے بعد انور جانی پہلوان   نے جیت لیا ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دنگل میں زمان انور جانی  پہلوان نے  آصف موچی پہلوان کو چت کرلیا ، 30 منٹ تک کشتی برابر رہنے کے بعد فاتح کا فیصلہ پوائنٹس پر ہوا،صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے دنگل کی نگرانی کی جبکہ سینئر نائب صدر ارشد ستار بھی ان کے ساتھ تھے ۔ 

فرید علی پہلوان نے ٹائم کی نگرانی کی ،رستم پاک وہند بشیر بھولا بھالا پہلوان نے منصف کشتی کے فرائض انجام دئیے ، حامد خان پہلوان اور عثمان شاہد پہلوان نے بھی منصف کشتی کے فرائض انجام دئیے ۔

فاتح پہلوان کو 10لاکھ روپے انعام دیا گیا  جبکہ رنرز اپ پہلوان کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا گیا ،شہریوں کی بڑی تعداد دنگل دیکھنے کے لیے پنجاب اسٹیڈیم میں موجود تھی،جیت کے بعد انور جانی پہلوان  کے حامیوں کا جشن ، رستم پاکستان ٹائٹل جیتنے والے پہلوان کے حامیوں  نے ان کو کندھوں پر اٹھا لیا۔