سری لنکا ،صدر کے استعفے کیلئے احتجاج ، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

May 07, 2022 | 11:58:AM
 سری لنکا ،صدر کے استعفے کیلئے احتجاج ، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکسا نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی،جس  کےتحت سکیورٹی فورسز کو غیرمعمولی اختیارات حاصل ہوگئے۔۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سری لنکا میں صدرکےاستعفے کے لیے احتجاج زور پکڑنے لگا، احتجاج کنٹرول کرنےکےلیے  گوتابایا راجا پاکسا نےملک میں ایمرجنسی نافذکردی ۔اس کے علاوہ تازہ ترین ایمرجنسی نافذ کرنے کی مزید  تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئیں لیکن پچھلی ایمرجنسی نے صدر کو فوج کی تعیناتی، شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لینے اور احتجاج کو  ختم  کرنے  کے اختیارات دیئے تھے۔

 واضح رہےکہ اس سے قبل جمعے کے روز صدر مخالف احتجاج کے دوران طالب علموں نے پارلیمنٹ میں گھسنےکی کوشش کی تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اورپانی کی توپ کا استعمال کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:      نیلم منیر نے ’’ہاں‘‘ کر دی۔دلہا کون ؟