پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا:وفاقی وزیر دفاع

Mar 07, 2026 | 22:19:PM
پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا:وفاقی وزیر دفاع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چند دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں، ایسے بحران میں حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا بہت محنت کا کام ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کی لمبی داستان ہے، اگر وہ سب نہ کیا ہوتا تو آج پیٹرول 375 روپے فی لیٹر ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :8پاکستانی عہدیدار عالمی ٹینس کمیٹیوں کا حصہ