لکی مروت؛بیٹریوں کی دکان میں دھماکا،2افراد جاں بحق
کیپشن: بیٹریوں کی دکان میں دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)لکی مروت میں بیٹریوں کی دکان میں دھماکے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے جن میں 2کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر واقع منجیوالا چوک میں دھماکہ ہوا،ذرائع کے مطابق دھماکہ پولیس امن کمیٹی کے صدر کے بھائی کی بیٹریوں کی دکان میں ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ابتدائی طور پر دهماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم نہ ہوسکی،پولیس کی جانب سے شواہداکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر