ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چینلج کر دیا گیا ہے، درخواست گل دراز خان ایڈووکیٹ نے سلیمان خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ وجہ سے کیا گیا۔
درخواست میں بتایا گیا کہ امریکہ، اسرائیل، ایران کے درمیان جنگ ہے وہاں پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جن ممالک میں جنگ یے وہاں پر قیمتوں میں ابھی تک اضافہ نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، وفاقی حکومت کا اقدام عوامی مفاد کے خلاف ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی نوٹیفکیشن کو کلعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :8 پاکستانی عہدیدار عالمی ٹینس کمیٹیوں کا حصہ