پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ؛ٹرینوں کے کرایے بھی بڑھانے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعدریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرایے بڑھانے پر غور شروع کردیا۔
ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کےکرایوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے پر غورکیاجارہاہے کیونکہ ڈیزل کی قیمت 55روپے فی لیٹر بڑھنےسے ریلوے کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔
ریلوے سسٹم پر مجموعی طور پر روزانہ ساڑھے 3 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے،ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ریلوے سسٹم پر روزانہ 1کروڑ 92 لاکھ پچاس ہزار روپے کا بوجھ بڑھاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ:پبلک ٹرانسپورٹرز نے 850روپے تک کرائے بڑھا دئیے
حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ریلوے کو ماہانہ 57 کروڑ 75 لاکھ روپے اضافی خرچ کرنا ہوگا۔